داردستان کے قبائل کی قدیم دیویاں اور دیوتا

Kalash effigy in Bumburet Chitral, Picture Courtesy: Joël Gugler

Kalash effigy in Bumburet Chitral, Picture Courtesy: Joël Gugler


تحریر: رازول کوہستانی

شمالی پاکستان، جس کے بیشتر علاقوں کو تاریخی طور پر داردستان کہا جاتا تھا، وہاں کے قدیم دیومالائی مذہب میں مختلف دیوی دیوتاؤں کی پرستش کی جاتی تھی۔ ان عقائد کے اثرات آج بھی مقامی اساطیر، لوک روایات اور ثقافتی اظہار میں کسی نہ کسی شکل میں جھلکتے ہیں۔

برصغیر میں قبل از اسلام دور میں دیوی دیوتاؤں کی پرستش عام تھی۔ اس پس منظر میں داردستان کے ثقافتی ماحول میں اس قسم کے عقائد کی موجودگی کوئی تعجب کی بات نہیں۔ ان عقائد سے صرف وہی لوگ انکار کر سکتے ہیں جو تاریخ، تہذیب اور انسان کے ارتقائی فہم سے ناآشنا ہیں۔

اس قسم کی دیوی اور دیوتا مختلف نوعیت کے ہوتے تھے، یعنی کوئی محافظ دیوتا ہوتا تھا، کوئی خوشحالی عطا کرتا تھا، کوئی نسائی افعال یا زچگی میں کام آتا، کوئی شکار میں مدد دیتا، کوئی قوّت بخشتا، کوئی چاند اور سورج کا نگہبان ہوتا، کوئی بدی اور ظلم کی نگرانی کرتا، کوئی ذرخیزی اور دولت کا ذمہ دار ہوتا وغیرہ

جونہی ان علاقوں میں دوسرے مذاہب مثلاً بدھ مت، ہندو مت اور بعد میں اسلام کا اثر بڑھا، تو ان قدیم عقائد کا زوال شروع ہو گیا۔ تاہم کالاش قبیلہ آج بھی بڑی حد تک اپنے قدیم دیومالائی نظام کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔

داردستان کے مختلف قبائل کے دیوی دیوتا بعض اوقات مشترک اور بعض اوقات مخصوص ہوتے تھے۔ ان عقائد کی جڑیں قدیم دور میں پیوست ہیں۔ اگرچہ اسلام کی آمد کے بعد ان مذہبی نظاموں کا رسمی طور پر خاتمہ ہو گیا، لیکن انیسویں صدی کے آخر تک بھی یہ عناصر لوک کہانیوں، رسوم و رواج، تہواروں اور تہذیبی تشخص میں کسی نہ کسی صورت میں موجود رہے۔

یہ بات اہم ہے کہ مذہبی و ثقافتی عقائد کا خاتمہ ہمیشہ فوری اور مکمل نہیں ہوتا۔ اکثر اوقات یہ عقائد ایک نئے روپ میں، نئے معنی کے ساتھ زندہ رہتے ہیں۔ کبھی دیوتا ایک بزرگ شخصیت کی صورت میں قبول کر لیے جاتے ہیں، کبھی ان کی یادگاریں مقامی تہواروں یا کہانیوں کی شکل میں باقی رہتی ہیں۔

ذیل میں داردستان اور نورستان کے مختلف قبائل کے چند نمایاں دیویوں اور دیوتاؤں کی ایک نامکمل فہرست پیش کی جا رہی ہے، جو تحقیق، لسانیات، بشریات، یا لوک ورثے میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے قیمتی حوالہ بن سکتی ہے:

ancient kafiristan nuristan chitral
Kafiristan (present-day Nuristan) which was home to the indigenous Pagan tribes before its conversion to Islam in the late 19th century

کتہ قبائل کے دیوی دیوتا

اُتر — نسوانی افعال کی معاون دیوی

اَنددَر — بزرگ دیوتا

اَوم — بڑا دیوتا

بگشت — دولت، مال مویشی اور پانی کا دیوتا

پرک — ایک دیوتا

دوزی — کامدیشی دیوتا

دیسانی ادسنی — قدیم دیوی

دیوتر — پری نما حسن کی دیوی

سنجو — پوتر دیوی

منڈیمُون — اُمرا دیوتا کے تابع ایک چھوٹا دیوتا

کشومی آنیکام — پہاڑی دیوی

نِرمالیْ — زچگی کی معاون دیوی

نَون٘گ — دریائی دیوتا

Dardistan is a colonial term refering to the area where languages of the Dardic group are spoken. It loosely consists of the areas of Chitral, Gilgit-Baltistan, Nuristan, Upper Swat and Northern Kashmir

پراسون قبائل کے دیوی دیوتا

اسپریک — محافظ دیوتا

ائوگ — ایک دیوتا

جنینی — نسائی دیوی

ڈوگوْمرک — ایک دیوتا

شوئِشو — ایک دیوی

شَمڈ — بڑا دیوتا

گوجو — علم و دانش کا دیوتا

گورو/اگورس — چٹان میں دھنسے ہوئے دیوتا

لُونانگ — دریائی دیوی

مارا — اُمرا دیوتا کا دوسرا نام

زُزُوم — برفانی موسم کا دیوتا

سارپو دیواکو — پرندہ صفت انسان

رُوئی — چڑیل کی قسم

شوشول — بیمار چڑیل


وائیگلی قبائل

اُمرا — تخلیق یا مرادوں کا دیوتا

تراسکین — پرندہ صفت دیوتا

دَارَہ — زرخیزی کی دیوی

دَاگَون/دَوگَن — بڑا دیوتا

سوچی — پوتر دیوی (کالاش میں بھی موجود)


اشکُن قبائل

بَلَمدَے — ایک دیوتا

پولکنائی — ایک دیوی

دَاگَون/دوگھم — بڑا دیوتا (وائیگلی میں بھی مشترک)


کالاش قبائل

بُھٹ — شیطان نما ناگ

جاتچ — زرخیزی اور ریوڑوں کا دیوتا

جاکیچ — بکریوں کی افزائش کا دیوتا

جیستک — گھر و خاندان کی دیوی

سجیگور — ریوڑ و بستیوں کی حفاظت، معرکہ آرائی

سوچی — پوتر دیوی

سُوری گن — سورج دیوتا، بھیڑ بکریوں کا محافظ

کُوشومائی — فصلوں اور پھلوں کا دیوتا

مہان دیو — گاؤں کا محافظ دیوتا

یَش — طاقت اور قوت کا دیوتا


وادی دراس اور ملحقہ دارد قبائل

چھما کھاݜی — محافظ دیوی

دبِیکو — دیوتا، تہوار منایا جاتا

راڇھو گِرو — محافظ دیوی، چٹان پر قربانی

سیل کھنڈ — خاص پتھر سے موسوم دیوتا

مرُون — دیوی، قربانی کا تہوار

موس سمرین کینڈ — قربانی کی دیوی

گراں — چاند کا دیوتا

ہوپ — طاقت بخشنے والا دیوتا

یَمَالو / یَمَالی — چڑیل نما مخلوق

نَوݩگ — قحط سے بچانے والا دیوتا


استور اور گلگت کے دارد قبائل

سبدَق — گھروں کا محافظ دیوتا

سری کون — دیوی، بکروں کی قربانی

شِربَئی — برکت کی دیوی

سِلی — قلعہ جات کی محافظ

شری بوئی — دیوی، تہوار خاص لڑکیوں کا

مَچھگُن — فن و ہنر کی دیوی

شیرن٘گمو — دیوی

کلگان — دیوی، وادی کاغان کا نام اسی سے

لاشی گلاشی / لاݜیْ گلاݜیْ — شکار، زرخیزی کی دیوی

نارائن — خوشحالی کی دیوی

مکھ کھرآجی — عمر رسیدہ مؤکلہ

یُدینی — موسیقاروں اور نئی دلہنوں کی دیوی

یودینی — موسیقی کی دیوی


پشائی قبائل

پندار — ایک دیوتا

شردے — ایک دیوتا

گَان — بڑا دیوتا

لامندے — ایک دیوتا


اہل چھلاس (بلتستان سے متصل علاقہ)

تائیبان — محافظ دیوتا، سر گھوڑے جیسا


بٹالک اور دنیل وادی

راڇھی — خوشحالی کی دیوی

شاپال — دیوی کا محافظ بادشاہ

ݜیݜہ لوئی — دیوی، تہوار منایا جاتا

شیم — قدیم دیوتا

ہگارگُن — برفانی موسم کا دیوتا

ہگےگُن — موسموں کی تبدیلی کا دیوتا


گلگت و غذر (اہل گُپس)

شیستم — قدیم دیوتا


مشترکہ یا غیر مشخص دیوی دیوتا

اَزر — بدی اور فساد کا دیوتا

بَون٘ڙوْ — قدیم دیوتا

بَون٘ڙیْ — اس کی مادہ دیوی

پس بدی — خوشحالی کی خیالی دیوی

پوشی — نسائی اعمال کی دیوی

دِیوگَن — بڑا دیوتا

رڇَھالو — مشکلات کا محافظ دیوتا

سُجی — جنسی خواہش سے پاک دیوی

سُوری دبُوݨ — سورج دیوتا

سوݨیْ چیئی — طلائی خزانے کی دیوی

ݜِݜ گنیْ — خوشحالی و برکت کی دیوی

کت شوئی — اولاد کی معاون دیوی

لڇگن — بھیڑ بکریوں کی افزائش کا دیوتا

ہَس سائی — طاقت دینے والا دیوتا

یَچھھ / یَچھھنی / یَن٘چھَھلو — چڑیل نما مخلوق اور اناج کا دیوتا

یُون گن — چاند دیوتا، خوشحالی و سُکھ کا علمبردار


Posted on 25 July 2025

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *